شیر گزشتہ 20 روز تک شدید بیمار رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔فائل فوٹو
شیر گزشتہ 20 روز تک شدید بیمار رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔فائل فوٹو

نایاب سفید شیر بھوک اوربیماری کے باعث مر گیا

کراچی:شہر قائد کے چڑیاگھر کا نایاب سفید شیر بھوک اوربیماری کے باعث ہلاک ہوگیا۔

کراچی چڑیا گھر میں موجود سفید شیر 2012 میں افریقہ سے ایک کروڑ روپے میں درآمد کیا گیا تھا۔ شیر گزشتہ 20 روز تک شدید بیمار رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پراسی شیرکی بعض ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ یہ انتہائی لاغر ہوچکا تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید شیرٹی بی کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ شیرکا پوسٹ مارٹم  کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ سامنے آئے گی۔