ورلڈ کپ کیلئےکوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہو گی، پاکستان، بنگلادیش اورویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے
ورلڈ کپ کیلئےکوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہو گی، پاکستان، بنگلادیش اورویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے

کرونا کی نئی قسم آنےکےباعث ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرروک دیے گئے

 آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نئی کورونا قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظرایونٹ ختم کیا گیا۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلیےکوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہو گی، پاکستان، بنگلہ دیش اورویسٹ انڈیز ویمنزکرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلیں گی۔آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کے مطابق کورونا کے باعث سفری پابندیوں کے پیش نظر ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا۔

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پرمایوسی ہے، زمبابوے سے جتنا جلد ممکن ہو سکا نکل جائیں گے۔خیال رہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کی فلائٹس معطل کردیں جس کے باعث پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئیں۔

زمبابوے میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائر مقابلے جاری تھے۔