ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے ساتھی نے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو شناخت کیا
ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے ساتھی نے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو شناخت کیا

کراچی:لانڈھی میں پولیس اہلکارکوشہید کرنےوالےمرکزی ملزم سمیت2ملزمان گرفتار

لانڈھی پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مرکزی ملزم سمیت 2ملزمان کو پولیس نے  گرفتارکرلیا ہے ۔

ملزمان کوموٹر سائیکلوں کے ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے ساتھی نے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو شناخت کیا ۔ذرائع کے مطابق  واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اندرون سندھ سجاول سے قسطوں پر حاصل کی گئی تھی ۔