فائربرگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔فائل فوٹو
 فائربرگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔فائل فوٹو

آئی آئی چندریگر روڈ پر لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل پی ٹی سی ایل کی عمارت  کے قریب  لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پرتین فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے، جبکہ فائربرگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔

آگ پی ٹی سی ایل عمارت کے برابر میں خالی پلاٹ پر لگی پولیس کا کہنا ہے کہ خالی پلاٹ پر کچرا موجود تھا جس میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ آگ سے عمارت کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کیبل میں آگ ہونے ہی وجہ سے دھواں شدید کالا تھا، ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔