لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی۔فائل فوٹو
 لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے سفارشات تیارکرلیں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اسٹیئنرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے غورکیا گیا جس کے بعدسفارشات تیارکرلی گئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اوراسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پرغورکیا گیا،اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق سفارشات بھی تیارکرلیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا ک لانگ مارچ بھی ہونا چاہیے اوراستعفے بھی دینے چاہئیں،لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اورتاریخ کا فیصلہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔

اجلاس میں لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پراتفاق ہوا، اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔