کراچی: ڈیفنس میں خیابان راحت فیز7 کے بنگلےمیں گذشتہ شب بڑی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھرکے 2 ملازمین زیورات، قیمتی گھڑیاں اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، ملازمین مشین گن، پستول اورگاڑی بھی ساتھ لےگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملازمین نےگھر میں موجود مالکن کو رسیوں سے باندھ کر سامان لوٹا، متاثرہ فیملی کے بقیہ لوگ بیرون ملک مقیم ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واردات میں چوری کی گئی گاڑی سپرہائی وے سے برآمد کرلی گئی ہے۔