ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام افسران کو بلا خوف وخطر اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت دی
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام افسران کو بلا خوف وخطر اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت دی

ایف آئی اےکی کاروائی،جعلسازی سےشناختی کارڈ اورپاسپورٹ بنوانےوالے8افراد گرفتار

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 افغان باشندے اور 4 پاکستانی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے جبکہ دیگر کو راولپنڈی سے حراست میں لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار 4 پاکستانیوں میں سے 2 کا تعلق محکمہ پاسپورٹ اور 2 کا نادرا سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان جعلسازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بناتے تھے۔اس حوالے سےڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔