ای کچہری میں فلائٹ آپریشنز افیسرز اور دیگر لائسنسنگ امتحانات، اسلام آباد میں سول ایوی ایشن کے ہیڈ آفس کی منتقلی سے متعلق سوالات سامنے آئے
ای کچہری میں فلائٹ آپریشنز افیسرز اور دیگر لائسنسنگ امتحانات، اسلام آباد میں سول ایوی ایشن کے ہیڈ آفس کی منتقلی سے متعلق سوالات سامنے آئے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے17ویں ای کچہری کاانعقاد

وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 17ویں ای کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے ای کچہری کی صدارت کی اور شہری ہوابازی اور ملک میں ہوائی اڈوں سے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے۔ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر ایچ آر، ایڈیشنل۔ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز اور ایڈشنل ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ بھی ای کچہری میں ڈی جی سی اے اے کے ہمراہ تھے۔

آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 102 سوالات اورمسائل موصول ہوئے جن میں ڈی جی خان ایئرپورٹ پر سہولیات کی اپ گریڈیشن اور آپریشنلائزیشن سے متعلق سوالات، سیدو شریف ایئرپورٹ سے کراچی ایئرپورٹ تک اندرون ملک پروازوں کے آپریشنز، کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں کے استثنیٰ سرٹیفکیٹ سے متعلق جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ وغیرہ سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافروں کے سوالات بھی شامل تھے ،غیر ملکی لائسنس اے ایم ایل کے بنیادی لائسنس میں تبدیلی، پاکستان کا سفر کرنے والے صحت کے مسائل سے دوچار ویکسین نہ لگاسکنے والے مسافروں کے لیے استثنیٰ سرٹیفکیٹ سے متعلق سوالات، پائلٹس کی بحالی، فلائٹ آپریشنز افیسرز اور دیگر لائسنسنگ امتحانات، اسلام آباد میں سول ایوی ایشن کے ہیڈ آفس کی منتقلی سے متعلق سوالات سامنے آئے۔

ویکسینیٹڈ افراد اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرائط کو ختم کرنے سے متعلق سوالات، مختلف ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مفت چائے کے اسٹال کے قیام سے متعلق سوالات، سو فیصد چھوٹ والے ٹکٹوں پر سے ٹیکس کے خاتمے، دبئی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے خاتمے سے متعلق سوالات، پائلٹ لائسنسنگ کیسز کے لیے بورڈ آف ریویو سے متعلق سوالات، گمشدہ سامان سے متعلق سوالات، ریٹینر شپ اسٹاف کی تنخواہ کے مسائل، ملازمتوں کے انٹرویوز کی بحالی، اور CAA میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے عمل اور ایچ آر معاملات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

اس حوالے سےڈائریکٹر جنرل، سی اے اے نے زیادہ تر سوالات کا موقع پر ہی جواب دیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد میرٹ کے مطابق معاملات کو حل کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے اپنی شکایات کو دور کرنے کے لیے سی اے اے کے اقدام کی تعریف کی۔ ای کچہری کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو سٹریم کیا گیا۔