یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سفرکر سکیں گے ۔فائل فوٹو
یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سفرکر سکیں گے ۔فائل فوٹو

گرین لائن کاکرایہ 15 سے 55 روپے تک ہوگا

کراچی:وزیراعظم عمران خان آج کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے،گرین لائن کاکرایہ 15 سے 55 روپے تک ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کا باقاعدہ آغاز 25 دسمبر سے ہو گا،15 دن ٹیسٹ رن جاری رہے گا، وزیراعظم عمران خان آج گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، مسافر موبائل ایپلی کیشن ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے بھی ٹکٹ لے سکیں گے،25 دسمبر سے کمرشل آپریشنز بھی محدود اسٹیشنز پرشروع کیئے جائیں گے،80 بسیں ٹریک پر دوڑیں گی، یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سفرکر سکیں گے ۔