سبکدوش ڈائریکٹرفنانس زبردستی

 کراچی یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ جاری

کراچی یونیورسٹی  میں تعلیمی سال 2022 کے لیے داخلہ ٹیسٹ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022 کے ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای، بی ایس اور بی ایڈ (آنرز) پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ اتوار12 دسمبر 2021 کو منعقد ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے۔

تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکز اور کمرۂ امتحان کا نمبر درج ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اورایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔