کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

نیو کراچی میں 20 سالہ نوجوان لڑکی قتل

کراچی:نیو کراچی میں 20 سالہ نوجوان لڑکی کو نامعلوم لڑکے کے چھریوں کے وارکرکے قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ لڑکی گھر سے آفس کیلیے نکلی تھی اور ابتدائی معلومات کے مطابق وہ وکالت کے شعبے سے وابستہ تھی ، گلی کے کونے پر نامعلوم شخص نے لڑکی پر چھری سے حملہ کیا اور متعدد وار کرنےکے بعد فرار ہو گیا۔

لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، لڑکی کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔