آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرناصرکے تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔فائل فوٹو
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو

بدمست ڈمپر نے تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا

کراچی کے علاقے گلشن معمار سائٹ سپر سائی وے کی حدود میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ ڈمپرکی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے باعث پیش آیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی و جاں بحق افراد کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاشوں کی شناخت 19 سالہ محمد شکیل، 28 سالہ خلیل احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

حادثے میں زخمی شخص کی شناخت 36 سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔