فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹتے ہوئے ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

کراچی:گلستان جوہر میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق گلستان جوہر میں دارالصحت ہسپتال کے قریب 2 اسٹریٹ کرمنلز فوڈ ڈیلیوری بوائے فیصل ایاز سے لوٹ مار کررہے تھے تو اس نے مزاحمت کردی جس پرایک ملزم نے فائرنگ کردی جس کی زد میں اس کا اپنا ہی ساتھی آگیا اورموقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ڈیلیوری بوائے کو گولی کان سے چھوکر نکل گئی جس سے وہ معمولی زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جب کہ اس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔