’دی ڈیموکریٹس پینل‘نے کلین سوئپ کرکے 12 نشستوں پر بھرپورکامیابی حاصل کرلی۔فائل فوٹو
’دی ڈیموکریٹس پینل‘نے کلین سوئپ کرکے 12 نشستوں پر بھرپورکامیابی حاصل کرلی۔فائل فوٹو

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات۔دی ڈیموکریٹس پینل نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022ء میں ’دی ڈیموکریٹس پینل‘نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھرپورکامیابی حاصل کرلی۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے 13ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے بھرپور حصہ لیا۔

انتخابات برائے سال 2022 کے لیے پولنگ 25 دسمبر کی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ’دی ڈیموکریٹس پینل‘ کے صدرکے امیدوار فاضل جمیلی 785 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے۔دی ڈیموکریٹس کی جانب سے نائب صدرکے امیدوارعبدالرشید میمن نے 723ووٹ لے کرکامیاب رہے۔

خزانچی کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے عبدالوحید راجپرنے 810 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی۔سیکریٹری کی نشست کیلیے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان814 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ۔

دی ڈیموکریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پرتمام ممبران کامیاب ہو گئے۔دی ڈیموکریٹس پینل کے خلیل احمد ناصرنے 788 ووٹ، شازیہ حسن 742 ووٹ، محمد فاروق سمیع 740 ووٹ، محمد لیاقت مغل 679 ووٹ، سیدہ میمونہ ہمدانی (مونا خان) 675 ووٹ، سید اطہر حسین651 ووٹ اور سید نبیل اختر650 ووٹ لے کرگورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کیلیے 1530 اراکین ووٹ ڈالے کے لیے اہل قرار دیے گئے تھے جن میں سے 1165 اراکین نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔