کراچی:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں کل صبح کے بعد بارش کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، سندھ کے زیادہ ترعلاقوں اور شمال میں بھی کل تک ہی بارش کاسلسلہ رہےگا اورکراچی میں مجموعی طورپرہلکی بارش کی صورتحال رہےگی، دن کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی جو کل صبح تک جاری رہے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سردار سرفرازنے بتایا کہ کراچی میں کل صبح کے بعدسے بارش کا سلسلہ ختم ہوجائےگا جبکہ شہر میں رات کا درجہ حرارت 12،13سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے، کراچی میں جنوری کے شروع کے 10 دن تک سردی کی باقاعدہ لہر نہیں آئے گی، سائبیرین ہواؤں کو مغرب سے آنے والی ہواؤں نے ہٹادیا ہے لہٰذا کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئےگی اور سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں۔