سیاح پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ آئے ۔فائل فوٹو 
سیاح پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ آئے ۔فائل فوٹو 

مری میں برفباری ۔ درجنوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں

مری میں برفباری کےباعث درجنوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی ہیں جبکہ جی پی او چوک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں صرف 35 سو گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش جبکہ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مری میں برفباری کے باعث سیاح ہوٹل کے کمروں تک محدود  ہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک مزید برفباری کا امکان ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح موجود ہیں ، رات گئے تک 60 ہزار 560 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ مری میں صرف 35سو گاڑیوں کی  پارکنگ کی گنجائش ہے، ٹریفک پولیس اب تک برفباری کے دوران  700  سے زائد سیاحوں کو مدد فراہم کر چکی ہے جبکہ فی ٹو ٹرک سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے مطابق سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک اہلکار صبح تک اضافی اوقات میں ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ،پارکنگ کی کمی کے باعث مخصوص جگہوں پر سنگل لائن میں پارکنگ کرائی جا رہی ہے ، سیاح پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ آئے ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک کی مشکلات پیش آنے کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کریں ۔