کراچی:عوامی نیشنل پاٹی خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر سے رکن صوبائی اسمبلی لائق احمد خان نے شیرافضل کے ہمراہ کراچی کے دورے کے موقع پرناظم آباد نمر4 کے علاقے مجاہد کالونی وارڈر کا دورہ کیا۔
اس موقع پرانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع وسطی کے صدر نیاز محمد خان،جنرل سیکریٹری گل ریحان،مجاہد کالونی وارڈ کے صدر سعید خان،جنرل سیکریٹری سرتاج خان،عزیزخان،ترجمان نعمان خان اوراے این پی کے کارکنوں سے ملاقات کی اور تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔