کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو
کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو

کراچی میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس میں ہوئی

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے نظام زندگی متاثرکرکے رکھ دیا، شہر قائد کہیں معتدل اورکہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہرمیں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے،محکمہ موسمیات نے بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش فیصل بیس میں 23.5، مسرور بیس 17 اور ناظم آباد میں 16.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یونیورسٹی روڈ 16، گلشن حدید 15، اولڈ ایئرپورٹ 14.7، جناح ٹرمینل 13، نارتھ کراچی 12.3، اورنگی ٹاؤن 12.5، سرجانی ٹاؤن 12.4، کیماڑی میں 2، سعدی ٹاؤن 11 اور سپر ہائی وے 10.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 کل دوپہرتک ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ شہر میں 18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے اورموجوہ درجہ حرارت17ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔