ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

بکا خیل میں دھاندلی کیس۔ ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پرعدم اطمینان

اسلام آباد: بنوں کی تحصیل بکا خیل میں قبل از انتخابات دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران کا اغوا عام بات نہیں ہے ۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او بنوں سے استفسارکیا کہ آپ نے معاملے میں اب تک کیا کارروائی کی ہے،ڈی پی او بنوں نے بتایا کہ ہم نے 11 افراد کو گرفتارکرلیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحقیقات کا حصہ صرف گرفتاری نہیں، ڈی پی او بنوں مکمل رپورٹ دیں ، یہ رپورٹ صرف گرفتاری کے گرد گھوم رہی ہے ،اسپیشل برانچ کی کیا انٹیلی جنس رپورٹس ہے؟،آپ لوکیشن معلوم کریں ، یہ بنیادی رپورٹ ہے، ایسے کام نہیں چلے گا ۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران کا اغوا معمولی بات نہیں ، ڈی پی او بنوں تفصیلی رپورٹ لائیں ورنہ کارروائی کر دیں گے ،اگرآپ سے کام نہیں ہوتا تو کام کسی اورکے سپرد کردیں، ہم سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کریں گے،آئی جی خیبر پختونخوا اس کیس میں ذاتی دلچسپی لیں، ڈی پی او کی آئندہ رپورٹ ٹھیک نہ ہوئی تو آئی جی پولیس کو بلائیں گے۔الیکشن کمیشن نے اسپیشل سیکریٹری کو 4 جنوری سے قبل انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔