مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔فائل فوٹو
مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔فائل فوٹو

:بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

کولکتہ:بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈ وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی ہے جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔