کراچی:سہراب گوٹھ کے علاقے میں باپ نے بیٹی کو مبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کےعلاقے جمالی گوٹھ بلاک اے کی رہائشی خاتون نے متعلقہ تھانے میں درخواست دی کہ اس کا شوہر فیاض اپنی بیٹی (م) سے زیادتی میں ملوث ہے جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم فیاض کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق مدعیہ کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے سامان لینے کے لئے باہر بھیجا،تھوڑی دیر بعد جب میں واپس گھر آئی تو دیکھا کہ میرا شوہراپنی ہی بیٹی سے زیادتی کرررہا تھا جس پر میں نے شور شرابہ کرکے محلے والوں کو جمع کیا اوران کی مدد سے شوہرکو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔