عسکری پارک کے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں کام کون کررہا ہے ، اس کا فیصلہ عوام خود کریں ،عسکری پارک کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوگا کے ایم سی پارک کی تزئین و آرائش کے لئے تیار ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مثالی پارک کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع کردیا گیا ہے ۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ عسکری پارک اپنانے کو تیار ہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔