ڈی جی کے ڈی اے معطل اور دیگر افسران کو گمراہ کررہے تھے۔فائل فوٹو
ڈی جی کے ڈی اے معطل اور دیگر افسران کو گمراہ کررہے تھے۔فائل فوٹو

اینٹی کرپشن متحرک۔ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن گرفتار

کراچی:سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اینٹی کرپشن متحرک ہوگیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ فرید اورعاطف لمبے کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق مقدمے میں ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن، اسٹیٹ ڈائریکٹر عاطف لمبے سمیت 4 افسران کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق افسران سندھ حکومت کی پالیسی نہیں مان رہے تھے۔ کے ڈی اے کے تبادلہ کیے گئے افسران اسی آفس میں کام کر رہے تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلستان جوہر اور کورنگی  میں زمین پر قبضے کے معاملے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر انڈسٹریز عاطف لمبا بھی شامل ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے سے متعلق حکومت کو کئی شکایات موصول ہوئی تھیں.

ڈی جی کے ڈی اے معطل اور دیگر افسران کو گمراہ کررہے تھے اور معطل افسران نے متعدد بار مختلف حکم نامے بھی جاری کیے۔ اینٹی کرپشن سندھ کا کہنا ہے کے ڈی اے کے افسران کی مبینہ کرپشن پر بھی تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے مزید چیزیں سامنے لائیں گے۔