متاثرہ بچی کو جناح اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔فائل فوٹو
متاثرہ بچی کو جناح اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔فائل فوٹو

لانڈھی میں آوارہ کتوں نے بچی کو لہو لہان کر دیا

کراچی:لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب گھرکے باہر کھیلتے ہوئے آوارہ کتوں نے کمسن بچی پر حملہ کرکے چہرا شدید زخمی کردیا۔

کراچی میں شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب گھر کے باہر کھیلتے ہوئے آوارہ کتوں نے کمسن بچی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی کے چہرے پر زخم آئے ہیں

متاثرہ بچی کو اس کی والدہ کے ہمراہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متاثرہ بچی کی شناخت 6 سالہ زینب دختر احمد خان کے نام سے کی گئی، متاثرہ بچی کو جناح اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد متاثرہ بچی کی والدہ اسے بغیرکسی قانونی کارروائی کے اپنے ساتھ لے گئے۔