پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو
پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو

کراچی نے نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

کراچی:کمشنرکراچی نے نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے کی پولیس کارروائی کی مجاز ہے ۔

ادھر پنجاب حکومت بھی وارننگ دے چکی ہے کہ  نئے سال کی آمد پر شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں بالکل بھی ملوث نہ ہوں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔