بیٹنگ رینکنگ میں مارنس لبوشین کانمبر پہلا ہے۔فائل فوٹو
بیٹنگ رینکنگ میں مارنس لبوشین کانمبر پہلا ہے۔فائل فوٹو

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے 2 بولرزٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرزکی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی ٹاپ 10 بولرزمیں شامل ہیں۔بولرزکی درجہ بندی میں پیٹ کمنز پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے، کائیل جمیسن تیسرے، شاہین شاہ آفریدی چوتھے،  کاگیسو ربادا پانچویں، جیمزاینڈرسن چھٹے، ساتویں جوش ہیزل ووڈ آٹھویں،  نیل ویگنر نویں اور حسن علی دسویں نمبر پر ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں مارنس لبوشین کانمبر پہلا ہے جو روٹ دوسری،سٹیون اسمتھ تیسری،کین ولیسن چوتھی،روہت شرما پانچویں،ڈیموتھ کورونا رتنے چھٹی، ڈیوڈ وارنر ساتویں،بابراعظم آٹھویں، ویراٹ کوہلی نویں اورڈین ایلجر دسویں پوزیشن پر ہیں۔ فوادعالم17ویں،عابد علی19 ویں اوراظہرعلی 23 ویں نمبر پر ہیں۔