نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔فائل فوٹو
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔فائل فوٹو

12سال کی عمرکے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی:محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 12سال سےکم عمر طلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے، جبکہ اس سے زائد عمرکے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری اسکولوں کیلیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال کی عمرکے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اوران کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی۔

اس کے علاوہ 12سال سےکم عمرطلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔