لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کیے جانے کی منظوری دی تھی۔۔فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کیے جانے کی منظوری دی تھی۔۔فائل فوٹو

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

اسلام آباد:جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں، صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کی گئی تھی جس کی صدرمملکت نے منظوری دیدی۔وزارت قانون کی جانب سے باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کیے جانے کی منظوری دی تھی۔

بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر ججز کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق نائیک کی صدارت میں ہوا جہاں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کے منظوری دیدی گئی۔

سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے اور اس کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے کی تھی۔