احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ۔فائل فوتو
احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ۔فائل فوتو

رکنیت ختم کرنے پر احمد جواد کا عدالت جانےکا اعلان

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکر یٹری اطلاعات احمد جواد نے رکنیت ختم کیے جانےکے پارٹی فیصلےکے خلاف عدالت جانےکا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں احمد جواد کا کہنا تھا کہ پارٹی سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا، پی ٹی آئی کا کارکن اور ووٹر عمران خان کا اصل چہرا پہچان چکا ہے۔ انہوں نے کہا اس قوم کے ساتھ 74 برس میں اتنا بڑا دھوکہ نہیں ہوا، اوور سیز پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کی طرح استعمال کیا گیا۔

خیال رہےکہ ہفتے کو تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیےگئے، احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنےکے بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوادی ۔