کراچی : متحدہ کارکنوں کا کراچی پریس کلب پر دھاوا، درجنوں کارکنان زبردستی اندر گھس آئے ، روکنے پر رینجرزاورعملے سے بدکلامی ، خلاف مقبول صدیقی نے کلب پر قبضے کی دھمکی دے ڈالی ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان سی ایم ہاؤس پر دھرنے کے لیے گئے جہاں پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کیا تو 30 سےزائد کارکنان خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں کراچی پریس کلب پہنچے ، خالد مقبول صدیقی نے تعارف کرایا تو انہیں داخلے کی اجازت دے دی گئی تاہم درجنوں کارکنان بھی انکے پیچھے کلب میں زبردستی گھس آئے ، روکنے پر عملے سے بدکلامی کی اور منیجر پریس کلب کو مغلظات بھی بکیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ کراچی پریس کلب کے نائب صدر عبدالرشید میمن نے زبردستی گھسنے پر متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی سے کارکنان کو باہر بھیجنے کو کہا تو خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا پریس کلب تمہاری ملکیت نہیں ، انہوں نے باآواز بلند کہا کہ ہم کراچی پریس کلب پر بھی قبضہ کریں گے۔