صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔فائل فوٹو
صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم کو بتایا تھا،ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔سعید غنی

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو بتایا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے سکیورٹی سخت ہے ، ریڈ زون میں داخل نہ ہوں مگر انہوں نے بات نہیں مانی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئےسعید غنی نے کہا کہ  گزشتہ روز غیر ملکی مہمان آئے تھے جن کی اسٹیڈیم کی طرف نقل و حرکت تھی ، پی ایس ایل کی ٹیمیں ریڈزون میں ہوٹلزمیں ٹھہری ہوئی ہیں، گزشتہ روز جو ہوا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،ایم کیو ایم کی ریلی 4 بجے میٹروپول پر پہنچی،ایک شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر ڈنڈے برسارہا تھا،نہ چاہتے ہوئے بھی یہ ایکشن لیا گیا،اگر ہم کارروائی نہ کرتے تو خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے ۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم نے ایم کیوایم سے کہا کہ ہوٹلز میں پی ایس ایل ٹیمیں رکی ہوئی ہیں،ایم کیو ایم والے پولیس کو دھکے دےکرآگے بڑھے،یہ تاثر غلط ہے کہ ایم پی اے کو پولیس گھسیٹ کر لے گئی، پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور سمجھانے کی کوشش کی، گزشتہ روز کے واقعے میں تشدد کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق کارکن اسلم خان کےپوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے تا کہ حقائق سامنے آئیں،اگر تشدد ثابت ہوا توجو بھی ذمےدار ہو گا اس کیخلاف ایکشن لیا جائے گا ۔