اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی

اسلام آباد:نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی۔

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائرکی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نااہلی نہ صرف رکن اسمبلی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے۔

تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ بار کی طرف سے آئینی درخواست دائر ہونے کے بعد سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی پر پارلیمانی قانون سازی سے فیصلہ ہونا چاہیے ۔

اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ بارکو کسی کی ذات کے حوالےسے کیس میں نہیں آنا چاہیے  البتہ  مفاد عامہ میں درخواست دائر ہوسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر درخواست دائر کرنا لازمی تھا تو پھر متاثرہ افراد کو خود دائر کرنی چاہیے تھی ۔