کرونا کے وار تیز۔مزید 30 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گے

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 14 لاکھ دو ہزار 70 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 29 ہزار192 افراد جاں بحق ہوئے ۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 786 جبکہ مجموعی طور پر12 لاکھ  74 ہزار 657 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 35 ہزار 965 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300 ، پنجاب میں چار لاکھ 71 ہزار 925 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  23 ہزار 648 ، بلوچستان میں  34 ہزار 187 ، آزاد جموں و کشمیر میں 36 ہزار 465 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  68 ہزار 624 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  8 ہزار 183  افراد میں مہلک وائرس پایا گیا اس طرح مثبت کیسز کی شرح  11.92 فیصد رہی ۔ملک بھر میں اس وقت ایک ہزار 353 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔