پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

عدلیہ کو اپنی گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرقانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی گفتگو اور دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اوراحتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، مجھے امید ہے اعلیٰ ترین سطح پرعدلیہ اس گفتگو کا نوٹس لے گی اوراقدامات کیے جائیں گے، تا کہ احتساب کا عمل بغیر خوف وخطر آگے بڑہ سکے۔