عدالت نےنیب آرڈیننس کےتحت کارروائی کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
عدالت نےنیب آرڈیننس کےتحت کارروائی کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

پرویز مشرف کے خلاف انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مبینہ کرپشن سے متعلق معاملے کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اعجاز اسحاق نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کرپشن انکوائری سے متعلق معاملے کی سماعت کی ، وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکرتے ہوئے دلائل دیے کہ عدالت نےنیب آرڈیننس کےتحت کارروائی کا حکم دیا تھا،پرویز مشرف کاایک اکاؤنٹ 20 لاکھ ڈالرکاتھا۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ  پرویزمشرف نےاربوں روپےکی زمین خودحاصل کی،عدالتی حکم کےباوجودنیب مشرف کیخلاف کارروائی نہیں کررہا،عدالتی حکم عدولی پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیااس عدالت کافیصلہ چیلنج ہواہے؟وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ فیصلہ چیلنج نہیں ہواہے، حتمی صورت اختیارکرگیاہے ۔

عدالت نے انکوائری نہ ہونے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیاہے ، نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جاری کیا ، عدالت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے 14 فروری تک جواب طلب کرلیا ۔