اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراض لگ گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

ذرائع کے مطابق تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے واپس کرتے ہوئے کہاکہ درخواست سے متعلق سپریم کورٹ کا5رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔

رجسٹرار آفس کاکہنا ہے کہ درخواست گزارانفرادی شکایت لے کرآیا جو 184/3کے دائرہ کار میں نہیں آتی،اعتراض184/3کے اختیار سماعت سے متعلق اٹھائے گئے نقاط اطمینان بخش نہیں۔
سپریم کورٹ نےپاناماکیس میں نوازشریف کیس میں تاحیات نااہلی کے قانون کی تشریح کی تھی ، سپریم کورٹ نے 2018 میں قراردیاتھا کہ آرٹیکل 62 شق 1 ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے۔سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کی تھی جس کے متن میں وفاق کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست کے مطابق تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، درخواست کے متن میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا گیا۔درخواست میں دوسرے پٹیشنر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔