غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتارسابق ڈی جی اوگرا کی ضمانت منظور

لاہور:پٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی اوگرا سمیت 4 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں منظورکرلی گئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی اوگرا  ڈاکٹر شفیق الرحمن ، ممبرآئل اوگرا ڈاکٹر عبداللہ ملک ، ڈائریکٹرآئل مارکیٹنگ کمپنی ندیم بٹ، ریسرچ آفیسر وزارت انرجی پٹرولیم ڈویژن عمران علی آبروکی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پٹرول بحران کے الزام میں درج مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔