3 ٹیسٹ،3 ون ڈے اورایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریزکا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔فائل فوٹو
 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے اورایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریزکا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔فائل فوٹو

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے میچز کا شیڈول تبدیل

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا۔لاہور میں ہونے والے ون ڈے اورٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیے گئے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹرپر جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اورایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریزکا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریزکا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچزاورایک ٹی 20 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ون ڈے 29مارچ ، دوسرا 31 مارچ اورتیسرا 2 اپریل کوکھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم5 اپریل کوسیریزکا واحد ٹی 20میچ کھیل کروطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

واضع رہے میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اورلاجسٹک مسائل کے باعث کی گئی۔