عمران خان کی طرف سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔فائل فوٹو
عمران خان کی طرف سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہو گئے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہو گئے،وزیر داخلہ شیخ رشید،شاہ محمود قریشی  بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ چکے ہیں،وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے ۔وزیر اعظم کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند ہیں اور جذبات سمندروں سے زیادہ وسیع  ہیں ، وہ ہمارا فخر بھی ہیں اور مان بھی ، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلیے سربکف ہیں ۔