فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں یکم رمضان اتوار3 اپریل کو ہونے کا امکان

کراچی:جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک اتوار3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان کا چاند جمعہ یکم اپریل کو صبح 11بج کر30 منٹ پر پیدا ہوگا جب دو اپریل کو سورج غروب ہوگا تو چاند 32 گھنٹے پرانا ہوچکا ہوگا اوراس کی عمرکافی ہوچکی ہوگی تو ہمیں چاند آسانی سے دکھائی دے گا لہذا پہلا روزہ اتوار3 اپریل کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز غروب آفتاب چاند کی عمر صرف 8 گھنٹے ہوگی چنانچہ جمعہ کوغروب آفتاب کے وقت چاند نظرآنے کا کوئی امکان نہیں چنانچہ ہفتہ کو پہلا روزہ نہیں ہوگا۔