عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28اکتوبر تک توسیع کردی۔فائل فوتو
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28اکتوبر تک توسیع کردی۔فائل فوتو

وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے

اسلام آباد:شہباز حکومت کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے،مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ سونپی گئی ہے، مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے فرائض نبھائیں گی۔ شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیر انسداد منشیات کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ اسعد محمود وزیر مواصلات، طلحہ محمود کو وزیر سیفران کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے بطور وفاقی وزیرِ ریلوے چارج سنبھالا ہے۔مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور کی وزارت دے دی گئی۔ امین الحق نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چارج سنبھال لیا۔ مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ جبکہ اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر برائے قانون مقررکر دیا گیا۔

بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل، نوید قمر وزیر تجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیر ہوں گی۔ عبدالقادر پٹیل وزیرصحت ، شازیہ مری وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید مرتضی محمود وزیر صنعت، ساجد توری سمندر پار پاکستانی، احسان الرحمان  آئی پی سی، عابد حسین بھائیو وزیر نجکاری ہوں گے۔