کراچی میں 12 مئی کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، گرمی کی لہر17مئی تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وسطی اوربالائی سندھ میں گرمی کی لہر جاری ہے، یہ لہر12 مئی سے زیادہ شدت کے ساتھ پورے سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں پارہ 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔