بھارتی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیراریولن کو رہائی کا حکم جاری کیا۔فائل فوٹو
 بھارتی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیراریولن کو رہائی کا حکم جاری کیا۔فائل فوٹو

راجیو گاندھی کے قاتل کی رہائی کا حکم

نی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتل اے جی پیرا ریولن کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اے جی پیرا ریولن نے سال 1991 میں  وزیر اعظم راجیو گاندھی کو بھارتی ریاست سری پیر مبدور تمل ناڈو میں قتل کیا تھا،اے جی پیرا ریولن 31 سال سے قید میں تھا جس نے سال 2015 کے آخر میں معافی کی درخواست دی تھی جس پر سپریم کورٹ نے  اسے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

آج 18 مئی 2022 کو عدالت نے ان کے جیل میں اچھے برتاؤ ، صحت کی خرابی ، و دیگر معاملات کو دیکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ،  بھارتی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیراریولن کو رہائی کا حکم جاری کیا۔