سیکیورٹی خدشات کے باعث نیٹو میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں ۔فائل فوٹو
سیکیورٹی خدشات کے باعث نیٹو میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں ۔فائل فوٹو

فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کیلیے درخواست دیدی

برسلز:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولن برگ کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کیلیے درخواست دی ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ہم فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ دونوں ملک ہمارے قریبی ساتھی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک روس کی یوکرین پر جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کے باعث نیٹو میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں ۔

نیٹو جنرل سیکریٹری جینز سٹولن برگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ،جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے،دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت لی کی درخواست اب نیٹو کے 30رکن ممالک دیکھیں گے اور پھر فیصلہ کیا جائے گا، اس عمل میں2ہفتے لگ سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،اگر ان کے اعتراضات پرقابو پا لیا جاتا ہے اورالحاق کی بات چیت توقع کے مطابق ہوتی ہے، تو دونوں ممالک چند مہینوں میں ممبر بن سکتے ہیں۔

کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں دونوں ممالک کے الحاق پروٹوکول کی توثیق کرنے کی توقع رکھتا ہے اور اسی لیے برطانیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹومیں شمولیت کیلئے سیکیورٹی ضمانت دی ہے۔