ہمیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا، میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔فائل فوٹو
ہمیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا، میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔فائل فوٹو

نائیجیریا۔ پاکستانی سمیت متعدد افراد اغوا

کراچی:افریقی ملک نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت متعدد افراد کو اغوا کرلیا گیا ، اغوا کرنے والوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے چھ دن کا وقت دیا ہے ۔

یہ بات نائیجریا میں اغواء ہونے والے پاکستانی نوجوان ابوذر محمد افضل نے اپنے ویڈیو بیان میں بتائی ہے۔ ابوذر محمد افضل نے بتایا کہ اغوا کاروں نے واضح کیا ہے کہ اگرچھ دن میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔

ابوزر محمد افضل نے بتایا کہ ہمیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا، میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ مجھ سمیت 62 لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ ہم بہت مشکل حالات میں ہیں۔ فوری مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، حکومت نائیجیریا اورعالمی برادری ہماری رہائی کے لیے فوری کوششیں کریں۔ابوذر کی والدہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ میرے بچے کو رہائی دلوائیں۔ خدارا حکومت پاکستان فوری کارروائی کرے۔