کراچی:محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف )نے مرتضیٰ چورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 74کلو منشیات برآمد کرلی ،3ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 74 کلو منشیات برآمدکر لی جبکہ 3ملزمان کو گرفتارکرلیا،ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان منشیات کوئٹہ سےکراچی لائے تھے ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔