رہائشی آبادی کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی۔فائل فوٹو
رہائشی آبادی کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی۔فائل فوٹو

گلشن نظارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں موٹر سائیکلیں خاکستر

کراچی کے علاقے گلشن نظارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث  500 سے زائد موٹر سائیکلیں ، 6 سے 7 گاڑیاں ، 2 رکشے اور1 بس جل گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عزیز بھٹی پارک کے قریب نظارت میں پرانی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر برگیڈ نے جائے وقوع پر بروقت پہنچ کرآگ پرقابو پالیا۔

جائے وقوع سے متصل شہری آبادی بھی ہے تاہم فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور رہائشی آبادی کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی۔