کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔فائل فوٹو

کراچی والوں کیلیےبجلی 5 روپے28 پیسے فی یونٹ مہنگی

السلام آباد:نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلیے بجلی 5 روپے28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ اضافےسے صارفین پر تقریبا دس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے پہلے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نظرثانی کے بعد کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا، نیپرا نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلیے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔