نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔فائل فوٹو
نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔فائل فوٹو

ملزمان خاتون پولیس اہل کارپرتیزاب پھینک کر فرار

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ملزمان خاتون پولیس اہل کارپرتیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی سارہ تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے اور بھائی کے ہمراہ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ تھانے سے کچھ فاصلے پرنامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون پولیس اہلکار سائرہ نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے تیزاب پھینکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل سارہ اور اس کے بھائی، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سارہ کا تفصیلی بیان بعد میں لیا جائے گا۔