کراچی:لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی نورانی مسجد روڈ گلی نمبر 15h میں کچھ روز قبل زیر تعمیر عمارت کی دیوارگرگئی تھی ،دیوار گرنے سے نجی اسکول کی 3 طلبہ سمیت ایک بھٹا فروش امین اللہ شدیدزخمی ہو گئے تھے ،
دیوار گرنے سے نجی اسکول کی طلبات کے سر اور منہ میں چوٹیں آئی تھیں اور بھٹا فروش کے سے پر بھی گہری چوٹ آئی تھی ، بھٹا فروش کے سر پر گہری چوٹ ہونے کی وجہ سے بھٹا فروش امین اللہ سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھا ،3 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔
مذکورہ زیر تعمیر عمارت کے بیچے بھوٹا فروش ریڑھی کے ساتھ کھڑا بھٹا فروخت کر رہاتھا ،کہ اچانک عمارت کی دیوارنجی اسکول کی طلبہ اور بھٹا فروش کے اوپر آ گری تھی۔
امین اللہ اپنے گاؤں میں اہل خانہ سےملاقات کرکے واپس کراچی آیا تھا،اور 7 روز بعد اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا،